ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوک سبھا انتخابات 2019: سابق بی جے ڈی لیڈر بیجینت جے پانڈا بی جے پی میں ہوئے شامل

لوک سبھا انتخابات 2019: سابق بی جے ڈی لیڈر بیجینت جے پانڈا بی جے پی میں ہوئے شامل

Tue, 05 Mar 2019 12:05:11    S.O. News Service

نئی دہلی،5 ؍مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات قریب آتے ہی تمام پارٹیوں نے اپنی کمر کس لی ہے۔لیڈروں کا اس پارٹی سے اس پارٹی میں جانا بھی شروع ہو چکا ہے۔اسی کڑی میں بیجو جنتا دل (آر جے ڈی) کے سابق ممبر پارلیمنٹ بیجینت جے پانڈا بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کی موجودگی میں بیجیت پانڈا نے بی جے پی کا دامن تھاما۔بیجو جنتا دل سربراہ نوین پٹنائک سے الگ ہوئے پانڈا نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ ہر اس شخص کے ساتھ ہاتھ ملانے کو تیار ہے جو اڑیسہ کے سامنے آ رہے سنگین مسائل سے نمٹنے کے لئے مصروف عمل ہو۔ ذرائع نے بتایا کہ کیندرپاڑا سے ممبر پارلیمنٹ بیجینت جے پانڈا کے کسی بھی وقت بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔بتا دیں کہ گزشتہ مئی مہینے میں جے پانڈا نے بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) سے استعفی دے دیا تھا۔انہوں نے اڑیسہ کے وزیر اعلی اور پارٹی کے صدر نوین پٹنائک کو خط میں لکھا تھا کہ بہت دکھ کے ساتھ میں نے اس سیاست کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ہماری بی جے ڈی نیچے جا رہی ہے۔انہوں نے مزید لکھا تھا کہ وہ اس کی اطلاع لوک سبھا اسپیکر کو بھی دیں گے۔غور طلب ہے کہ اڑیسہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے کیدرپاڑا سے لوک سبھا کے رکن بیجینت پانڈا پر پارٹی کوکمزور کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بیجو جنتا دل سے معطل کر دیا تھا۔ اس کے بعد پانڈا نے اعلان کے فورا بعد ٹویٹ کر کہاکہ میں اس خبر سے حیران ہوں۔بہت افسوسناک ہے کہ نوین پٹنائک میرے خلاف ایک آئی اے ایس افسر کی سازش کو نہیں سمجھ سکے جو اب پارٹی کو کنٹرول کر رہے ہیں۔جے پانڈا نے کہا تھاکہ میں اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کو پوری طرح خارج کرتا ہوں، وہ مکمل طور فرضی اور بے بنیاد ہیں۔میں آگے کی کارروائی سے پہلے بھگوان جگناتھ کی رہنمائی کی دعا کرتا ہوں۔


Share: